ایران میں بحران نے مودی کا دوغلا چہرہ عیاں کردیا

ایران میں بحران نے مودی کا دوغلا چہرہ عیاں کردیا
کیپشن: ایران میں بحران نے مودی کا دوغلا چہرہ عیاں کردیا

ویب ڈیسک: ایران میں کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل میں رکاوٹ نے بھارت کا مفاد پرست چہرہ ایک مرتبہ پھر  بے نقاب  کر دیا۔ مفاد پرست بھارت نے ایک مرتبہ پھر روسی تیل کی خریداری پر غور شروع کر دیا ۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق ایران میں پیدا ہونے والے بحران نے بھارتی حکومت اور   ریاستی ریفائنرز کو  ہنگامی منصوبوں پر غور کرنے پر مجبور کر دیا۔ یوکرین پر حملے کے بعد سے بھارت روس  کے سمندری تیل کا سب سے اہم خریدار  رہا ہے۔ امریکی دباؤ اور تجارتی معاہدے کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری روک دینے کی حامی بھری تھی۔ایران میں اسرائیل کی جارحیت کے بعد بھارتی ریفائنرز سعودی آرامکو سے  خام تیل  کی درخواست کرنے پر مجبور ہو گئے۔

عالمی ماہرین  کے مطابق  بلومبرگ کی رپورٹ اس تضاد کو نمایاں کرتی ہیں کہ بھارت عالمی دباؤ اور تجارتی مفادات کے درمیان مسلسل دوہرا کھیل کھیل رہا ہے۔ایران کے ساتھ دوستی کے دعوے کرنے والا بھارت کشیدگی کے بعد  رخ بدل گیا، جسے سفارتی حلقوں میں دوغلے پن سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔بھارت امریکہ اور روس کے درمیان موقع پرستی کی پالیسی اپنا رہا ہے، جس سے اس کی خارجہ پالیسی غیر مستقل اور شدید تنقید کے قابل بن گئی ہے۔

Watch Live Public News