امریکا کے اسلحہ ذخائرماضی سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر ہیں،ڈونلڈٹرمپ

امریکا کے اسلحہ ذخائرماضی سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر ہیں،ڈونلڈٹرمپ
کیپشن: امریکا کے اسلحہ ذخائرماضی سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر ہیں،ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بریفنگ دی گئی ہے کہ امریکا کے پاس درمیانے اور درمیانے سے زیادہ درجے کے ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس وقت امریکا کے اسلحہ ذخائر ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر حالت میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ذخائر کی بدولت امریکا طویل عرصے تک جنگی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ہتھیار دیگر ممالک کے جدید ترین اسلحے سے بھی بہتر ہیں، جبکہ اعلیٰ معیار کے اضافی ہتھیاروں کے بھی خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اپنی دفاعی تیاری اور عسکری برتری کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Watch Live Public News