ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے، اموات 787 تک پہنچ گئیں

ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے، اموات 787 تک پہنچ گئیں
کیپشن: ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے، اموات 787 تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 787 ہو گئی ہے۔

 ایرانی ہلالِ احمر کے مطابق ملک کے 153 شہروں میں 500 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک ہزار سے زائد حملے رپورٹ ہوئے۔ ہلالِ احمر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں جنگی سائرن بج اٹھے، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News