ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی حل مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہو سکتا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
ریم الہاشمی نے بتایا کہ ایرانی حملوں کے بعد تہران میں قائم اماراتی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ہے اور سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ابوظبی میں وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل عبدالناصر الحمیدی نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور خودمختاری و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں سنائی دینے والی آوازیں میزائل انٹرسیپشن کا نتیجہ تھیں، صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔