بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ پکڑا گیا، سنسنی خیز حقائق

 بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ پکڑا گیا، سنسنی خیز حقائق

ویب ڈیسک: کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی ڈیفنس فیز 2 میں کارروائی، 219 گرام اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمد ، برآمدہ منشیات کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے ہے۔

چھاپے کے دوران بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ راشد بھی گرفتار ہوا، گرفتار ملزم کو گرائنڈر مشین بذریعہ رائیڈر وصول ہوتی تھی،  ایک گرائنڈر مشین میں پچاس فائل مشین کے اندرونی حصے میں ٹیپ سے چپکے ہوتے تھے، پارسل موصول ہونے کے بعد گرفتار ملزم بذریعہ واٹس ایپ اپنے باس بنام حسن شاہ کو تصویر کے ساتھ پارسل وصول ہونے کی تصدیق کرتا تھا۔

حسن شاہ کے کل 17 رائیڈرز پورے کراچی میں کوکین کی ترسیل کرتے ہیں ، ایک گرام کوکین 28000 روپے کی آن لائن ادائیگی کے بعد ترسیل ہوتی تھی۔

آن لائن پیمنٹ کے بعد آرڈر کی ترسیل کا حکم لوکیشن اور نمبر کے ساتھ کسی بھی ایک رائیڈر کو دیا جاتا ہے،  گروپ صرف کوکین کے کاروبار سے منسلک ہے، جو اسلام آباد میں مقیم ایک خاتون کراچی میں حسن شاہ  کو فراہم کرتی ہے۔

اسلام آباد سے آنے والا پارسل گرفتار ملزم وصول کرتا تھا جو حسن شاہ کے حکم پر رائیڈرز میں تقسیم کردیا جاتا تھا۔

Watch Live Public News