چین نے 5 چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیاں مسترد کردیں

چین نے 5 چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیاں مسترد کردیں

(ویب ڈیسک ) چین کی جانب سے امریکا کی طرف سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کر دی گئی ہیں ۔

چین نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک 5 چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں، امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے چین کی 5 آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔

Watch Live Public News