پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جیسے ہی وزیر آباد میں داخل ہوا تو عمران خان کے کنٹینر پر شدید ترین فائرنگ ہوگئی ، فائرنگ سےبگھدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہو گئے . تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل سمیت کنٹینر پر سوار کئی لوگ زخمی ہو گئے جب کہ عمران خان کو ہنگامی طور پر کنٹینر کے اندر لے جایا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق ساتھیوں پر فائرنگ مولانا ظفر علی چوک سے تھوڑا سا آگے ہوئی ہے. اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیا گیا، واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں لے جایا گیا اور وہ محفوظ رہے.