امریکی نائب صدر، ایریکا کرک کی شادی سے متعلق خبر کی حقیقت سامنے آگئی

امریکی نائب صدر، ایریکا کرک کی شادی سے متعلق خبر کی حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: امریکی نائب صدر، ایریکا کرک کی شادی سے متعلق خبر کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی کاروباری خاتون ایریکا کرک کے گلے ملنے کی ایک ویڈیو نے دونوں کے درمیان شادی کی خبروں کو جنم دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی مصنفہ شانن واٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کر لیں گے۔ مسیسیپی یونیورسٹی میں تقریب کی تصاویر نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

نیویارک ٹائمز کی مصنفہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینس اپنی بیوی اوشا کو طلاق دے کر اگلے سال کے آخر تک ایریکا کرک سے شادی کر لیں گے۔ ان کے اس بیان کو ٹوئٹر پر 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایریکا کرک صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل کے حامی چارلی کرک کی بیوہ ہیں جنہیں 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول پر بحث کر رہے تھے۔ چارلی کرک قدامت پسند تھے اور امریکی صدر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق کرک ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی بھی تھے، جو 2012 میں قائم کی گئی ایک تنظیم تھی جو تعلیمی اداروں میں قدامت پسند خیالات کو فروغ دیتی ہے۔

Watch Live Public News