ویب ڈیسک:سیشن کورٹ لاہور نے سائبر کرائم مقدمے میں سابقہ بیورو کریٹ اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا اور اُن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔
انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے۔ ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں۔ اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی۔
میاں علی اشفاق نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔
ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔