آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، بھارت کے ابھیشک شرما کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار۔

افغانستان کے ابراہیم زدران کی 12 درجے ترقی، 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بابر اعظم کی 3 درجے اور محمد رضوان کی 2 درجے تنزلی، بالترتیب21 ویں اور 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 5 درجے ترقی کے بعد 26 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے حسن نواز دو درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے۔

صائم ایوب 2 درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا کی لمبی چھلانگ، 18 درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے صفیان مقیم 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر جبکہ حارث رؤف 4 درجے تنز لی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز 15 درجے کی بہتری کے بعد 43 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے محمد نبی 26 درجے کی بہتری کے بعد 54 ویں نمبر پر جبکہ افغانستان کے نور احمد 49 درجے کی چھلانگ کے بعد 73 ویں پوزیشن پر آگئے۔

ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ صائم ایوب 9 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے راشد خان 3 درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز 14 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کے پٹہم نشانکا 7 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے رسی ون ڈرڈسن 3 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر جبکہ ایڈن مارکرم 3 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے بین ڈکٹ 5 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا 9 درجے چھلانگ کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ زمبابوے کے بین کرن 71 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 90 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر 6 درجہ بہتری کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے لونگی اینگیدی 5 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر ہیں۔

زمبابوے کے سکندر رضا ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں سکندررضا 2 درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبرپر چلے گئے۔ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں۔ زمبابوے کے شین ولیمز 7 درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Watch Live Public News