(ویب ڈیسک ) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے کیس کا چالان سیشن جج کو بھیج دیا۔
کیس پر ابتدائی سماعت کل سیشن جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔ سیشن جج کل ٹرائل کورٹ کے حوالے سے فیصلہ کرے گے ۔ سیشن جج ناصر جاوید رانا مقدمہ کا خود بھی ٹرائل کر سکتے ہیں۔
کیس کے فریقین کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔