(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹر حیدر علی کیخلاف مانچسٹر پولیس نے مبینہ زیادتی کا کیس خارج کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی کے خلاف زیادتی کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا ہے۔
زیادتی کے الزام سے بری ہونیوالے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائیگا۔ پولیس نے حیدر علی کیخلاف تحقیقات کیلئے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کیخلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ کرکٹر حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے زیادتی کے الزامات عائد کیے جانے کے 2 ہفتوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔