پنجاب میں کورونا وائرس کے کیس کم نہ ہو سکے، 24گھنٹوں میں 27 سو 17 نئے کیسز سامنے آ گئے، صرف لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں 15 سو 25 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں میں 2717 نئے کیسز، تعداد 231,073 ہو گئی۔ لاہورمیں چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 1525کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 9، قصور 20، شیخوپورہ 26، راولپنڈی 233، جہلم 65، چکوال 8، اٹک 5، مظفرگڑھ 21، حافظ آباد 26 اور گوجرانوالہ میں 52 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سیالکوٹ 62، نارووال 12، گجرات 38، منڈی بہاؤالدین 31، ملتان 66، خانیوال 10، راجن پور 2، لیہ 5، ڈیرہ غازی خان 9 اور وہاڑی میں 26 کیس سامنے آئے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد 108، چنیوٹ 17، ٹوبہ ٹیک سنگھ 27، جھنگ 21 اور رحیم یار خان میں 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 39، میانوالی 8، خوشاب 3، بہاولنگر 41، بہاولپور 62، لودھراں 2، بھکر 14، ساہیوال 36، پاکپتن 33 اور اوکاڑہ میں 19 کیس سامنے آئے۔
کورونا وائرس سے مزید 38 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعداموات کی کل تعداد 6,523 ہو چکی ہے۔ اب تک 3,884,201 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 192,452 ہو چکی ہے۔