ویب ڈیسک: موٹروے پیدل کر اس کرنا قانونا جرم، ایف آئی آر درج ہوگی، موٹروے پولیس ایم ساؤتھ نے لاہور میں موٹروے پر پیدل کراسنگ کے خلاف ایف آئی آرز درج کر دیں۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان ایم 2 نے پیدل کراسنگ کے خلاف07 ایف آئی آر ز درج کروائی، ایف آئی آر 290/291 تعزیرات پاکستان کے تحت کروائی جارہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔
موٹروے پر پیدل کر اسنگ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں اپنی جان کی حفاظت کریں، ایک لمحے کی لاپرواہی زندگی بھر کا المیہ بنا سکتی ہے۔