ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک:  پینٹاگون نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب تک 13 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 365 امریکی اہلکار زخمی ہیں، جن میں فوج کے 247، بحریہ کے 63، میرینز کے 19 اور فضائیہ کے 36 اہلکار شامل ہیں۔ 

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے، جو کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد جنگ کے نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے کا آغاز کر سکتا ہے، تاہم صدر کی حتمی منظوری ابھی تک واضح نہیں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری جنگ کے پانچویں ہفتے میں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ تعینات کر دیا ہے، اور امریکی فوج کی 82 ویں ایئربورن ڈویژن سے ہزاروں مزید فوجیوں کو خطے میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News