شہید قاسم  سلیمانی کی بھانجی اور نواسی  کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا

شہید قاسم  سلیمانی کی بھانجی اور نواسی  کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا

(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ  نے تصدیق کی ہے کہ   شہید ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کوامریکا میں گرفتارکرلیاگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   شہید قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گزشتہ روز  امریکہ میں وفاقی ایجنٹوں نے گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ ایران کی قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنٹوں نے سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی جانب سے ان کی قانونی مستقل رہائشی حیثیت ختم کرنے کے بعد گرفتار کیا،حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔ ان کی رہائش کو منسوخ کرنے کے علاوہ، افشار کے شوہر کو امریکہ میں داخلے سے بھی  روک دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ  خارجہ کےبیان کےمطابق امریکہ میں رہتے ہوئے خواتین نے ایرانی حکومت کے پروپیگنڈے کو فروغ دیا، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں اور فوجی تنصیبات  پر حملوں کا جشن منایا۔

Watch Live Public News