اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ ریفرنس میں مزیدکہا گیا ہے کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔