پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سمیت 15 عہدیداران پیپلزپارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سمیت 15 عہدیداران پیپلزپارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سےتحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی کی  ملاقات ،  تحریک انصاف کے 15 عہدیداران کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان،  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا ۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کے قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانیی قربان کیں، آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا، بلال بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔

راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی منفی احتجاجی سیاست سے تنگ آگئے ہیں واپس دوبارہ اپنے گھر پیپلز پارٹی آگیا ہوں۔

 پیپلز پارٹی شامل ہونے والوں میں حامد عباسی،بابر محمود،جاوید اقبال،ڈاکٹر شکیل، علی رضا،امجد جاوید،جہانگیر خان ،حمذہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر ،راجہ خالد ،راجہ حفیظ اور سردار ندیم شامل ہیں۔

 اس موقع پر سٹی صدر پی پی پی راجہ کامران ، پیپلز پارٹی سٹی قائدین اسد پرویز اور عرفان حیدر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News