ویب ڈیسک: لالی ووڈ کی نامور اداکارہ ماڈل صبا قمر نشینل ہسپتال میں زیر علاج، صبا قمر کو دمے کے اٹیک کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا۔
صبا قمر کو آئی سی یو میڈیکل وارڈ میں رکھا گیا ہے، صبا قمر کے تمام ٹیسٹ کئے گئے ہیں ڈاکٹرز نے ایک ماہ کے لیے شوبز سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
صبا قمر کو چند روز قبل کراچی میں دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی، دل کی تکلیف کے باعث صبا قمر کی انجیو گرافی بھی کی گئی تھی۔
لاہور آتے ہی انہیں سانس کی شدید تکلیف ہوئی جس پر انہیں نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں داخل کرایا گیا ہے۔