کورونا وائرس سے مزید 48 اموات، 6377 کیس رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 48 اموات، 6377 کیس رپورٹ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد جان سے گئے جبکہ 6377 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29420 افراد کی جان لے لی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 1448663 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 6377 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 920 جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں ایک لاکھ 99 ہزار 195، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10ہزار 837 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 894 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1489470255491874817?s=20&t=ohnHWXEHVQvo5tnwpmBjZg ملک بھر میں گذشتہ روز کورونا وائرس مزید 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 18، خیبر پختونخوا میں 8، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔ کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13219 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7869، خیبر پختونخوا میں 6031، اسلام آباد میں 983، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 761 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1489404310085640192?s=20&t=ohnHWXEHVQvo5tnwpmBjZg ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ 1 ہزار 858 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1618 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4566 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ روز 64 ہزار 121 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6377 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 258 ہزار 723 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News