چین کا امریکی برآمدات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

 چین کا امریکی برآمدات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
کیپشن: چین کا امریکی برآمدات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ چین نے امریکا کے ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 15 سے 20 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کوئلے ، ایل این جی مصنوعات ، 10 ٪ خام تیل اور دیگر مصنوعات پر ٹرمپ کے محصولات کے جواب میں 15 فیصد ٹیرف نافذ کرے گا۔

چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ " امریکا کے یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ چین کا مؤقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکا کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں   امریکا کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی۔"

Watch Live Public News