فارن فنڈنگ: پی ٹی آئی اتنی کلین ہے کہ ہربار اسٹے لے لیتی ہے

فارن فنڈنگ: پی ٹی آئی اتنی کلین ہے کہ ہربار اسٹے لے لیتی ہے
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جب سے پیدا ہوئی ہے ڈرائی ہے یا کلین ہے۔ اتنی ڈرائی کلین ہے کہ کورٹ سے ہر دفعہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے لے لیتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹے اس لیے لیتی ہے کہ ہماری فارن فنڈنگ چیک نہ کی جائے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ فارن فنڈنگ چیک کرانے کے لیے تیار ہے۔ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رٹن جمع کراتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہا تھا کہ احتساب کے لیے سب سے پہلے میں پیش ہوں گا۔ عمران خان عدالتوں سے اب فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے واپس لیں۔ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت اپنی فنڈنگ چیک کرائے۔ پی ٹی آئی والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ دھرتی بھی ہل جائے۔ انہوں نے جھوٹ بول بول کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ ان کے جھوٹ نے خارجہ پالیسی کا بھی ستیا ناس کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی نے کشمیر اشو کا بھی ستیا ناس کردیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جون تک ڈالر اور پیٹرول دو سو روپے تک جائے گا،اوپن دیوار پر لکھا ہے۔ ڈالر کے ساتھ گیس،بجلی،تیل اور ملکی معیشت بھی وابستہ ہیں۔ ایسے حالات میں اگر کوئی پارٹی حکومت میں آتی ہے تو انہیں سدھار لانے میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔