پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے ابتدائی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے ابتدائی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی ، 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد، 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور ، 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان ، 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق سابق وزیر خارجہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ ،17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ، 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو 19 جنوری کو رحیم یار خان ، 20 جنوری کو کوٹ ادو ، 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا ۔چنیوٹ میں 23 جنوری ،سرگودھا میں 24 جنوری ، 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم ، 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان، 31 جنوری کو مالاکنڈ ، یکم فروری کو خضدار ،2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ 3فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدرآباد اور اور5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے جبکہ 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔