(ویب ڈیسک)سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) اس وقت تالیوں کی گونج سے لرز اٹھا جب ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوران بونڈی بیچ کے ہیرو، احمد ال احمد میدان میں آئے۔
جب احمد اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو اسٹینڈز میں موجود ہزاروں شائقینِ کرکٹ اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ پورے گراؤنڈ میں تالیوں کا ایک ایسا شور برپا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 14 دسمبر کو سڈنی کی خوبصورت بونڈی بیچ پر مسلح افرادنے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ کارروائی میں 10 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 12 افراد زخمی ہوئے۔
The SCG paid tribute to the victims of the Bondi Beach attack, with a guard of honour for the heroes who helped those in need in the aftermath of the shooting ❤️
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 3, 2026
(via @cricketcomau)pic.twitter.com/gFIGps5wGL
اس دوران احمد ال احمد نے ہمت نے وہ داستان رقم کی جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح احمد نے بالکل نہتے ہونے کے باوجود اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک دہشت گرد کی بندوق پکڑ لی اور اسے مزید نقصان پہنچانے سے روک دیا۔
احمد کے اس دلیرانہ اقدام کو نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔