(ویب ڈیسک ) کراچی میں دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہوگیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد سے چوری ہوئی تھی ،واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن موٹر سائیکل نہیں مل سکی۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ 28 دسمبر 2025 کو ای چالان مل گیا ،چالان نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔