(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کی ذوالحج کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ذوالحج کےچاند کی پیدائش 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر ہوگی۔سردار سرفراز نے کہا کہ 7 جون کو چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،7 جون کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کیا گیا ہے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے،اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔