ویب ڈیسک: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے ایک چونکا دینے والا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ " آپریشن سندور" کے دوران بھارتی افواج کا 15 فیصد قیمتی وقت جعلی خبروں اور جھوٹے بیانیے سے نمٹنے میں ضائع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جدید جنگ کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت، ریئل ٹائم انٹیگریشن کے دعوؤں سمیت میدانِ جنگ میں بری طرح بےنقاب ہو گیا۔سائبر حملے، جھوٹی خبریں اور غیر حقیقی دعوے، بھارت کا بیانیہ خود اس کے گلے پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا اور عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف نہ صرف بھارتی افواج کی کمزوریوں کو آشکار کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ جدید جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ اطلاعاتی برتری اور سچائی سے بھی جیتی جاتی ہے۔