IMFکا اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو بجٹ منظورکروانے کی ہدایت

IMFکا اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو بجٹ منظورکروانے کی ہدایت
کیپشن: IMFکا اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو بجٹ منظورکروانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ مکمل طور پر اسٹاف لیول معاہدے کی شرائط کے مطابق تیار کیا جائے اور پارلیمنٹ سے اس کی منظوری ہر حال میں جون کے اختتام سے قبل حاصل کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ بجٹ کی تیاری، ٹیکس پالیسی اور مالیاتی تخمینے تمام طے شدہ اہداف سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہی معاہدے کی بنیاد ہے۔ اسی تناظر میں حکومت نے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس عید کی تعطیلات کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ حکمت عملی پر پیش رفت ممکن ہو۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر ٹیکس کے جامع منصوبے کو بجٹ کا لازمی حصہ قرار دیا ہے، جو کہ نئی شرائط میں شامل ہے۔ مذاکرات کے دوران ٹیکس اصلاحات، اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کے اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان آئندہ بجٹ کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق حتمی شکل دے رہا ہے، تاکہ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا سکے اور ملک کے لیے نئے مالیاتی پروگرام کی راہ ہموار ہو۔

Watch Live Public News