ویب ڈیسک: نئے چیف الیکشن کمشنر و دو ممبران کی تقرری سے متعلق مشاورت کا عمل شروع ہوگیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعظم کے خط کی تصدیق کردی۔
عمرایوب نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 16 مئی کو الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔جلد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خط سپیکر کو لکھوں گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مشاورت کا آغاز کیا۔ چیف الیکشن کمشنر ممبران سندھ بلوچستان کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کےتحت نئی تعیناتیوں تک موجودہ کمیشن کام کررہا ہے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن تعیناتیوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔