امریکا ایران جنگ : امریکی ایوان نمائندگان کی صدر ٹرمپ کے اختیارات محدور کرنے کی قرارداد منظور

امریکا ایران جنگ : امریکی ایوان نمائندگان کی صدر ٹرمپ کے اختیارات محدور کرنے کی قرارداد منظور

(ویب ڈیسک )   ایران جنگ کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی۔اس قراردادکےحق میں 215 اورمخالفت میں 208 ووٹ آئے۔

یہ بات واضح رہے کہ  4   ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

قرارداد کے مطابق ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکے گی۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کانگریس  کے ارکان کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری آئینی طور پر ضروری ہے۔

Watch Live Public News