صدر ٹرمپ کو ہمیشہ ایک "امن کے داعی" کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم

صدر ٹرمپ کو ہمیشہ ایک

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کو ہمیشہ ایک "امن کے داعی" کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کی آزادی کی  250 ویں سالگرہ  کی تقریب سے خطاب  کیا۔انہوں نے حکومت اور عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ ، امریکی انتظامیہ اور عام کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کی تاریخ امید اور روشن خیالی کی داستان ہے۔انسداد دہشتگردی ، تجارت، سرمایہ کاری کے شعبے میں بہترین تعلقات ہیں ، پاکستان اور امریکا کا تعلق 8 دہائیوں پر محیط ہے،قیام پاکستان کے بعد امریکا ان اولین ملکوں میں شامل تھا جنہوں نے پاکستان کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب کے فروغ سمیت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان سب سے مضبوط پل 10 لاکھ پاکستانی نژاد امریکی ہیں ۔80 بڑی امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بڑی فری لانس افرادی قوت رکھتا ہے، امریکی جامعات سے فارغ التحصیل ہزاروں پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔امریکا میں دنیا بھر کے ماہر ڈاکٹرز میں بہت سے پاکستانی شامل ہیں جو انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے تاریخ کے اہم ترین ادوار میں مل کر کام کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کو ہمیشہ ایک "امن کے داعی" کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک مخلص ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔اعتماد کے اظہار پر امریکہ اور ایران کے شکر گزار ہیں ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو بھی سراہتے ہیں ۔ فیلڈ مارشل علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔گزشتہ ہفتے نائب وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان واشنگٹن میں مثبت ملاقات ہوئی۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر  کا تقریب سے خطاب: 

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔دونوں عظیم ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سٹریٹجک شراکت داری ایک جذبے کے تحت ہے۔دوطرفہ حقیقی دوستی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ہماری ٹیم نے ویزا،تجارت، سرمایہ کاری اور سیکورٹی تعاون میں انتھک محنت کی ہے۔

 نیٹلی بیکر نے کہا کہ اسلام آباد نے اپریل میں ایران اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات کی میزبانی کی۔دونوں ملکوں کی شراکت داری زراعت اور صنعت کے ذریعے لوگوں  کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بسنت میں شرکت کی ،جو ایک شاندار تہوار ہے۔امریکا 2026 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔دنیا بھر میں استعمال ہونے والی فٹبالز پاکستان میں تیار ہوتی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ سے بھی گہری وابستگی رکھتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی جیت دیکھی ہے۔ پاکستان ایک ابھرتا ہوا اہم ملک، اس کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور عزم نے شراکت داری کو ممکن بنایا۔

Watch Live Public News