عالمی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کا بڑا اعزاز

عالمی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کا بڑا اعزاز
لاہور(پبلک نیوز) یونیورسٹیوں کے تعلیمی نظام کی رینکنگ کے حوالے سے عالمی ادارے کیو ایس کی نئی رپورٹ میں مضمون کے اعتبار سے پنجاب یونیورسٹی کے 13ڈیپارٹمنٹ عالمی رینکنگ میں شا مل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے کیو ایس نے مضمون کے اعتبار سے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ عالمی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کی شاندار کامیابی ملی ہے جب پنجاب یونیورسٹی کے تیرہ شعبہ جات پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں شامل ہو گئے۔ پنجاب یونیورسٹی کا پیٹرولیم انجینئرنگ کا شعبہ بہترین 101-150 عالمی اداروں میں شامل کر لیا گیا۔ اسی طرح فارمیسی و فارماکولوجی کا شعبہ بہترین 251-300 عالمی اداروں ٗسول اینڈ سٹرکچرل انجینئرنگ کا شعبہ بہترین 351-400 عالمی اداروں ٗایگریکلچرل و فاریسٹری کا شعبہ 301-350 بہترین عالمی اداروں ٗمیتھمیٹکس میں بہترین 401-450 عالمی اداروں ٗبائیولوجیکل سائنسز میں 451-500 بہترین عالمی اداروں ٗنیچرل سائنسز میں 451-500 بہترین عالمی اداروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے جو دیگر ڈیپارٹمنٹ عالمی رینکنگ میں شا مل کئے گئے ہیں ان میں اینوائرمینٹل سائنسز ٗبزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز ٗسوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ ٗکمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم ٗکیمسٹری شامل ہیں۔اس کامیابی کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے وائرس چانسلر ڈاکٹر نیا ز احمد نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے باوجود پنجاب یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔2018 میں پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے 3 شعبے عالمی رینکنگ میں آئے۔اڑھائی سال کی دن رات محنت سے 13 شعبہ جات دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہوئے،اساتذہ یونیورسٹی کی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لئے مزید محنت کریں، ری سٹرکچرنگ کر کے سب کو موقع دیا ہے کہ یونیورسٹی کی بہتری کے لئے کام کریں۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائرس چانسلر نے یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے میں پر اساتذہ و ملازمین کو مبارکباددی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔