ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر( این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے64 مریض جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1519 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17117 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 55زار 242مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 5 لاکھ85435 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 13074 موات ہو چکی ہیں۔ گھنٹوں میں ملک بھرمیں40473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔