سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کےغلام بنے ہوئے ہیں ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں ہی پھنسے ہوئے ہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 90 روزہ نگران وزیراعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں ، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا گیا ہے ، غریب حاجیوں کے لئے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے ۔صدرنےتوانتخابات کی30اپریل کی تاریخ دےدی PDMکی مشاورات کافیصلہ ابھی سامنےنہیں آیاغریب حاجیوں کےلیےبھی خزانہ خالی ہے اب ڈالروالےحج کرسکیں گےچین نےمشکل کےوقت پاکستان سےدوستی کاحق اداکیاہےپھربھی حکمران سمراج کےغلام بنےہوئےہیں30اپریل کوالیکشن ہوتےہیں یاابھی عشق کے امتحان اوربھی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 4, 2023
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششں کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائے گا، الیکشن میں ہی ملک کی بقاء ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی ہے لیکن پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنےنہیں آیا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں ۔