پی آئی اے کو یو اے ای کیلئے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی 

پی آئی اے کو یو اے ای کیلئے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی 

(ویب ڈیسک ) ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی۔

پاکستانی مسافروں  کووطن واپس لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے خصوصی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق   پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی، پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔

ذرائع پی آئی اے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں جدہ ریاض اور مدینہ کے لیے   پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Watch Live Public News