آئی سی سی رینکنگز، پاکستان کی دو فارمیٹ میں بہتری

آئی سی سی رینکنگز، پاکستان کی دو فارمیٹ میں بہتری
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی ایک ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے، آسٹریلیا کے رینکنگ پوائنٹس 119 سے بڑھ کر 128 ہو گئے ہیں، بھارت کرکٹ ٹیم کا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر جبکہ ساؤتھ افریقا کی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے۔ پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری ہوئی ہے، پاکستان نے انگلینڈ سے 5 ویں پوزیشن چھین لی ہے جس کے بعد انگلینڈ کا چھٹا نمبر ہو گیا ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا نمبر ہے جسے انگلینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے دونوں ٹیموں میں ایک رینکنگ پوائنٹ کا فرق ہے، نیوزی لینڈ کے 125 پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی ایک درجے بہتری آئی ہے، پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہو گیا ہے جبکہ ساؤتھ افریقا کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق بھارت کا 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر برقرار ہےجبکہ ساؤتھ افریقا کا چوتھا اور آسٹریلیا کا 5 واں نمبر ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔