ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت میں نہ صرف سیاسی فضا گرم ہے بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوامی اور تجزیاتی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ واقعے کے بعد مودی کی ترجیحات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر واقعی پہلگام کا واقعہ اتنا سنجیدہ اور اہم تھا تو مودی کو سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر سیدھا کشمیر جانا چاہیے تھا، مگر وہ بہار کا دورہ کرنے چلے گئے۔
ایک بھارتی شہری نے سوال اٹھایا: "جب کسی کے گھر حادثہ ہو جائے تو اس کے گھر جانا چاہئے یا کہیں اور؟"
سیاسی تجزیہ کاروں نے اس معاملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا پہلگام فالس فلیگ بھارتی عوام کو بھی بے وقوف بنانے میں ناکام رہا ہے تو دنیا کو کیسے بے وقوف بنا سکتا ہے؟
سیاسی تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ایک انتہا پسند اور خطرناک ذہنیت کے ساتھ اقتدار پر قابض ہیں، مودی صرف اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس کے لیے بھارت کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں۔