کرکٹ کا جنون، پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا پہنچ گئیں

کرکٹ کا جنون، پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا پہنچ گئیں
سڈنی: پی سی بی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ 22 سالہ سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع پیراماٹا ویمنز گریڈ کرکٹ کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ وہ 28 ستمبر 2023 کو آسٹریلیا پہنچی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی کلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین ان 74 خواتین کرکٹرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں پی سی بی نے 11 ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا۔ "میرے پاس پاکستان کی گراس روٹ کرکٹ کا اچھا تجربہ ہے، اور اب پیراماٹا کرکٹ کلب کے ذریعے مجھے آسٹریلیا میں مسابقتی کرکٹ کا تجربہ مل جائے گا۔ پرامید ہوں کہ یہ کنٹریکٹ میری کرکٹ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ "اس سفر میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میل جونز اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے رکن یحییٰ غزنوی نے میری بہت مدد کی ہے۔ "میں ان تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہوں جو خواب تو دیکھ رہی ہیں لیکن سماجی دباؤ کی وجہ سے وہ اسے پورا نہیں کر پا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔