ویب ڈیسک: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ امریکی ووٹرز قبل ازوقت پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے دعوے میں نہ آئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا قبل ازوقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020ء کا صدارتی انتخاب شفاف تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی۔
کملا ہیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے یہ صدارتی الیکشن بھی صاف و شفاف ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مختلف رائے شماریوں میں کملا ہیرس کو صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، تاہم اُس میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے۔