پاکستان سمیت دیگر ممالک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاکستان سمیت دیگر ممالک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ
کیپشن: پاکستان سمیت دیگر ممالک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

 ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین جوہری تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین کی بہت گہرائی میں ہوتے ہیں، جس سے صرف ہلچل محسوس ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں جو دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی بھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا بلکہ جوہری تجربات کرکے اپنے جوہری ہتھیاروں کی کارکردگی کو جانچنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر چین کی جوہری حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔

Watch Live Public News