(ویب ڈیسک ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اس فیصلے کا اطلاق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سمیت تمام انڈر گریجویٹ پروگرامز پر ہوگا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم فیصلہ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پاسنگ مارکس 65سے کم کرکے 50فیصد کردیے گئے، امتحان میں بیٹھنے کیلئے کم از کم حاضری کی شرط 85فیصد سے گھٹا کر 75فیصد کردی گئی۔
اس فیصلے کا اطلاق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سمیت تمام انڈر گریجویٹ پروگرامز پر ہوگا جبکہ آئندہ سیشن کیلئے پاسنگ مارکس اور اٹینڈنس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا۔