کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان نے شکایات سن کر موقع پر احکامات  جاری کیے

کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان نے شکایات سن کر موقع پر احکامات  جاری کیے

(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد  شریک ہوئی۔ شہری مدثر عباس قتل،سیف اللہ اقدام قتل، نیامت علی چوری کے مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئے، شہری غلام تنویر، حافظ مبین، فیصل، سیدہ جنت گل اور محمد رؤف چیک ڈس آنر کے مقدمات کی شکایات کے بارے پیش ہوئے، اس کے علاوہ کافی تعداد میں شہری اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش کی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے، تفتیش سے متعلق شکایات پرچند کمپلینٹس کی اپنے دفتر اے ڈی آئی جی کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے، ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ۔

چند شکایات کے متعلق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم دیا، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

Watch Live Public News