نیویارک میئر الیکشن : زوہران ممدانی کا ووٹ ڈال کر دن کا آغاز،کہا  'ٹرمپ مجھے ڈرا نہیں سکتا' 

نیویارک میئر الیکشن : زوہران ممدانی کا ووٹ ڈال کر دن کا آغاز،کہا  'ٹرمپ مجھے ڈرا نہیں سکتا' 

(ویب ڈیسک ) زوہران ممدانی آج صبح اپنی بیوی کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ سے چند بلاک کے فاصلے پر واقع ایک اسکول کے جم میں ووٹ ڈالنے پہنچے تاکہ انتخابی دن کا آغاز کیا جا سکے۔ بعد میں انہوں نے صحافیوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر کی فنڈنگ روکنے کی دھمکیوں پر بات کی۔

پولنگ اسٹیشن پر جب غیر ملکی خبر ایجنسی  نے  ان سے پوچھا کہ طویل انتخابی مہم کے اختتام پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں، تو ممدانی نے کہا: “ابھی رات 9 بجے تک وقت ہے، بھائی۔”

ایک صحافی نے زوہران ممدانی سے پوچھا کہ  وہ اپنی ممکنہ کامیابی کے مارجن — بشمول یہ کہ اگر وہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیں — کو اپنے مینڈیٹ کے تعین کے طور پر دیکھتے ہیں؟ اس پر  ممدانی نے جواب دیا: “میری نظر میں کامیابی بذاتِ خود ایک مینڈیٹ ہے۔”

جب ان سے ان ناقدین کے بارے میں پوچھا گیا جو سمجھتے ہیں کہ 34 سال کی عمر میں وہ شہر چلانے کے لیے بہت کم عمر اور غیر تجربہ کار ہیں، تو   زوہران ممدانی نے کہا کہ “میں ہر دن کے ساتھ عمر میں بڑھ رہا ہوں۔ میں نیویارکرز کے بارے میں کسی اور چیز سے زیادہ سوچتا ہوں ، میں اُن امیدوں پر پورا اترنے کا منتظر ہوں جو نیویارک کے عوام نے مجھ پر رکھی ہیں، اور اُن لوگوں کا اعتماد جیتنے کا جو کسی اور امیدوار کو ووٹ دے چکے ہیں یا ووٹ دینے نہیں آئے۔”

صحافی نے ممدانی سے پوچھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اُن بیانات کے بارے میں کیا کہیں گے جن میں انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُن کا پسندیدہ امیدوار، سابق نیویارک گورنر اینڈریو کومو، کامیاب نہ ہوا تو وہ نیویارک شہر کی فنڈنگ بند کر دیں گے اور دیگر اقدامات کریں گے۔

اس پر ممدانی نے جواب دیا کہ  “میں اُن کی دھمکیوں کو وہی اہمیت دوں گا جو اُن کے لائق ہے — یعنی یہ صدر کے الفاظ ہیں، قانون نہیں ۔

گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ  “میں اس صدر سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔”

Watch Live Public News