(ویبڈیسک) توہین آمیز خاکے بنانے والا ملعون سویڈش آرٹسٹ لارس ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا. ملعون لارس ولکس پولیس کی فراہم کردہ گاڑی میں سفر کر رہا تھا.
تفصیلا ت کے مطابق 75 سالہ ملعون لارس ولکس کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ، ملعون لارس ولکس کی حفاظت پر معمور 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گئے، ملعون لارس ولکس کو 2007 سے پولیس پروٹیکشن فراہم کی گئی تھی، ملعون لارس ولکس کے توہین آمیز خاکے 2007 میں شائع ہوئے تھے.
القاعدہ نے ولکس کے سر پر انعام رکھا ہوا تھا جبکہ 2010 میں دو افراد نے جنوبی سویڈن میں اس کا گھر جلانے کی کوشش کی۔ پچھلے سال پنسلوانیا کی ایک خاتون نے اسے قتل کرنے کی سازش میں خود کو قصوروار تسلیم کیا۔