ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کے احترام اور تقدس کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی پرچم کی توہین کرنے پر 25 سال قید ہو گی اور پرچم کا غلط استعمال کرنے پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر 37.8 ملین پاکستانی روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے اور کیک یا غباروں پر پرچم کے ڈیزائن کی نمائش توہین ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔