سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے14 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے14 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے14 دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک:   سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد  مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔  خضدار میں آپریشن کےدوران فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ ہندستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز  کا کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔

خضدار کے عوام  کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر  خوشی کا اظہار،پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ  کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

Watch Live Public News