ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مبینہ کمپین کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔عدالت نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
این سی سی آئی اے کیجانب سے وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی تھی۔