پنشن کے قوانین میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

پنشن کے قوانین میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر
کیپشن: پنشن کے قوانین میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پنشن کے نئے قوانین نافذ کر دیے، اب ملازمین پنشن کیلئے تنخواہ کا 10 فیصد جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا پنشن کے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کا مشن پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، آئی ایم ایف کے معاشی اہداف کی کڑی شرط کو پورا کرنے کیلئے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم کا نفاذ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین تنخواہ کا 10 فیصد پنشن کیلئے جمع کرائیں گے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت 12 فیصد حصہ فراہم کرے گی۔ اس طرح کل رقم کا 22% پنشن فنڈ میں جمع کیا جائے گا۔

نئے پنشن سسٹم کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے بھرتی ہونے والے ملازمین پر ہو گا تاہم مسلح افواج کے اہلکاروں پر یکم جولائی 2025 سے عمل درآمد متوقع ہے۔

حکومت نے نئے پنشن فنڈ کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں، 26-2025 میں فورسز کے پنشن کے اخراجات 742 ارب تک پہنچ جائیں گے۔

ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اکاؤنٹ سے نہیں نکال سکیں گے، ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔

Watch Live Public News