یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن معاہدے کی تمام شرائط ختم ہو جائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن معاہدے کی تمام شرائط ختم ہو جائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
کیپشن: یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن معاہدے کی تمام شرائط ختم ہو جائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری بند کر دی ہے اگر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا، تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ اسرائیل نے عارضی طور پر ایک امن معاہدے کے لیے بمباری روک دی جس کی میں قدر کرتا ہوں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ اگر حماس نے مغویوں کی رہائی کے فیصلے میں تاخیر کی تو تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی بمباری روکنے سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن معاہدہ طے پانے کا موقع ملا جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ غزہ کو تباہی کی طرف دھکیلنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News