فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے-
— PTI (@PTIofficial) September 4, 2022
انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے- سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے- @fawadchaudhry 2/2
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی یا کسی میڈیا سیل کی اختراع تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔